
چار ریاستوں آسام،مغربی بنگال،تمل ناڈو ، کیرالا اور مرکز کے زیر انتظام پدوچیری میں حالیہ دنوں ہوئے انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کا عمل آج صبح 8 بجے سے شروع ہوگیا.ان ریاستوں میں۔ 9 اپریل سے 29 اپریل تک پولنگ ہوئی۔
آسام ،کیرالا اور پدوچیری میں ایک ہی مرحلے میں انتخابات 9 اپریل کو ہوئے تو تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں پہلے مرحلے کے انتخابات 23اپریل کو ہوئے۔ چار ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام ایک علاقے کی جملہ 823نشتسوں پر حق رائے دہندگان نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے
۔ آج ووٹوں کی گنتی کے ساتھ ہی ساتھ یہ تصویر واضح ہوجائے گی ۔ مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی حکومت رہے گی یا وہاں الٹ پھیر ہوگا یہ تصویر آج دوپہر تک صاف ہوجائے گی۔ تمل ناڈو میں ڈی ایم کے اقتدارپر قابض رہنے کی پیش قیاسی کی جا رہی ہے۔آسام میں ہیمنت بسواسرما ہیٹرک بنانے کی اُمید لگائے ہیں تو کیرالا میں پنارائی وجین بھی واپسی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے
۔ ان میں مغربی بنگال میں چناوی دنگل میں زورآزمائی برسراقتدار ترنمول کانگریس اور اپوزیشن اہم حریف بی جے پی کے بیچ ہوئی ۔ مغربی بنگال میں پہلے اور دوسرے مرحلے میں ریکارڈ ووٹنگ ہوئی ۔ دوسرے مرحلے میں 142نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔
۔ مغربی بنگال سے متعلق ایگزٹ پولز کے اندازے زیادہ تر ایگزٹ پولز نے مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے لیے غیر متوقع شکست اور بی جے پی کی بڑی کامیابی کی پیش قیاسی کی ہے۔
