
تلنگانہ سے عازمین حج کا پہلا قافلہ اتوار کی رات حج ہاؤز نامپلی سے روانہ ہوا۔ ،430 عازمین پر مشتمل یہ قافلہ پیر کی صبح 5بجے سعودی عرب کے لئے روانہ ہوا.اس موقع پر ریاستی وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہر الدین،وقف بورڈ چیرمین سید عظمت اللہ حسینی علمائے کرام اور حج کمیٹی کے عہدیداران موجود تھے۔
وزیر نے عازمین سے اپیل کی کہ وہ حج کے دوران زیادہ وقت عبادت میں گزاریں، مقدس مقامات کا احترام کریں اور سوشل میڈیا و ویڈیو گرافی سے اجتناب کریں۔ انہوں نے کہا کہ عازمین اللہ کے مہمان ہیں اور ان کی خدمت حکومت کی ذمہ داری ہے۔
روانگی کے دوران جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے جب اہل خانہ نے اشکبار آنکھوں سے اپنے پیاروں کو الوداع کیا اور دعا کی درخواست کی۔ انتظامیہ نے امبارکیشن پوائنٹ پر بہتر انتظامات کیے۔
حج پروازوں کا سلسلہ جاری رہے گا، دوسری فلائٹ پیر کو جبکہ تیسری فلائٹ اسی دن شام کو روانہ ہوگی۔ مجموعی طور پر 430 عازمین ابتدائی مرحلے میں روانہ ہو رہے ہیں، جبکہ اس سال حیدرآباد امبارکیشن پوائنٹ سے تقریباً 9960 عازمین حج ادا کریں گے۔

