تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کے لئے چیف منسٹر ریونت ریڈی کے چار اہم اعلان

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے آج سرکاری ملازمین کے حق میں چار بڑے فیصلوں کا اعلان کیا۔

 

انہوں نے یکم جون تک تمام ملازمین کو ہیلتھ کارڈ جاری کرنے اور 100 دنوں کے اندر ریٹائرڈ ملازمین کے 6,000 کروڑ روپے کے بقایا جات کی ادائیگی کا اعلان کیا۔ ساتھ ہی پے ریویژن کمیشن (پی آر سی) کو فوری طور پر اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔

 

چیف منسٹر نے ملازمین کی جے اے سی کے ساتھ اجلاس میں زیر التوا مطالبات پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد حکومت کا ایک اہم فیصلہ ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کو اپنی یونین انتخابات آزادانہ طور پر منعقد کرنے کی بھی اجازت دی گئی۔

۔ ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی (جے اے سی) نے حکومت کے مثبت ردعمل پر 5 مئی سے دھرنوں اور دیگر احتجاجی پروگراموں کو واپس لینے کا اعلان کیا۔

 

انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے مختلف محکموں میں 67,760 ملازمین کی بھرتی کی ہے اور پی آر سی کمیشن کو فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ تنخواہوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ کیا جا سکے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *