
مکتھل: 2 مئی ( اردو لیکس) مکتھل شہر سے حج بیت اللہ کے مقدس سفر پر روانہ ہونے والے عازمینِ حج کے اعزاز میں آج صبح ریاستی وزیر وی سری ہری کی قیام گاہ پر عامین حج کی تہنیتی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر عازمین کو پھولوں کے ہار پہنا کر اور شالیں اوڑھا کر اُن کی عزت افزائی کی گئی۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں وی سری ہری نے کہا کہ حج ایک عظیم عبادت اور اللہ تعالیٰ کی خاص عنایت ہے، جو ہر ایک کو نصیب نہیں ہوتی۔ انہوں نے عازمینِ حج سے اپیل کی کہ وہ حرمین شریفین میں اس علاقہ کی خوشحالی، امن و امان اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔
اس موقع پرعازمین حج مولاناغلام محمد رشیدی،کے محبوب علی، محمد فخرالدین منیر احمدریشم کے علاوہ میونسپل چیرپرسن مناسا، رحیم پٹیل کونسلر، حسام الدین،رحمت پاشاہ منظور الہی محمد فیاض نعیم رمضان راجہ عبدالرحمان بی شمش الدین سرفراز شاہ عالم قاضی محمد شہاب الدین و دیگر نے شرکت کی
