آبنائے ہرمز پر مذاکرات نہیں ہوں گے، قومی اتحاد کی حفاظت شرعی فریضہ ہے، امام جمعہ تہران

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام جمعہ تہران حاج علی اکبری نے تہران یونیورسٹی میں نماز جمعہ کے خطبات کے دوران کہا کہ اسلامی انقلاب کی برکت سے ایران ایک عظیم نمائش گاہ کی صورت اختیار کر چکا ہے جہاں الٰہی سنتوں کے آثار واضح طور پر دکھائی دیتے ہیں۔ امام خامنہ ای شہید نے اس راستے کو آگے بڑھاتے ہوئے عظیم قدم اٹھائے اور اپنی شہادت کے ذریعے ملت ایران کے لیے ایک نیا مرحلہ کھول دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج امام شہید کی شہادت کو باسٹھ دن ہوچکے ہیں۔ اس دوران ایرانی قوم نے بصیرت، وفاداری، شجاعت، استقامت، صلابت اور دشمن شناسی کا ایسا معیار پیش کیا جس نے دنیا کو حیران کر دیا۔ حالیہ دنوں میں ملت ایران پر اللہ کا خاص لطف شاملِ حال رہا اور اس دوران رہبر انقلاب آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کا کردار بھی نمایاں طور پر سامنے آیا۔

خطیب جمعہ تہران نے زور دے کر کہا کہ آج معاشرے میں سب سے بڑا منکر اختلاف پیدا کرنا ہے، اور جو شخص اتحاد کی صفوں میں خلل ڈالے وہ جانے کا انجانے میں دشمن کے مفاد میں کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد کی حفاظت ایک واجب عینی ہے اور تمام افراد پر لازم ہے کہ اس کی حفاظت کریں۔

حجت الاسلام حاج علی اکبری نے مزید کہا کہ رہبر انقلاب کے پیغامات میں ایک اہم نکتہ قومی سلامتی اور اقتدار کا مضبوط ہونا ہے، جو مسلح افواج کی ہمہ جہت آمادگی کے ذریعے حاصل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس وقت میدان جنگ خاموش ہے، لیکن قوم کا دل اپنی مسلح افواج کی طاقت سے مطمئن ہے اور یہ طاقت روز بروز مزید مضبوط ہو رہی ہے۔

انہوں نے ایران کی دفاعی قوتوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ میزائل اور ڈرون کے شعبے میں کام کرنے والے افراد، نیز فوج، سپاہ، بسیج اور دیگر سکیورٹی اداروں کے تمام اہلکار قابل تحسین ہیں۔

خطیبِ جمعہ نے کہا کہ کمانڈر سید مجید موسوی نے نہ صرف جدید اور ہدف پر لگنے والے میزائلوں کے ذریعے بلکہ میزائل سفارت کاری کے ذریعے بھی اہم اقدامات انجام دیے۔ میزائلوں پر درج پیغامات نے دنیا کی توجہ حاصل کی اور دشمن کے خلاف ایران کے عزم کو واضح کیا۔

انہوں نے مسلح افواج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور دشمن کے مقابلے میں دفاعی طاقت مزید بڑھتی رہے گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *