ہاسپٹل کی دیوار گر پڑی 8 ہلاک۔ تیز ہواوں کے ساتھ بارش کے دوران بنگلورو میں دلخراش حادثہ

بنگلورو: ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ سرکاری ہاسپٹل کی باؤنڈری وال گرنے سے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔

 

ان میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق باورنگ اند لیڈی کرزن ہاسپٹل کے علاقے میں تیز آندھی اور شدید بارش کے دوران کچھ لوگ دیوار کے قریب پناہ لیے ہوئے تھے۔ اسی دوران اچانک ہاسپٹل کی دیوار گر گئی، جس کے نتیجے میں آٹھ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

 

پولیس کے مطابق مرنے والے سڑک کنارے کاروبار کرنے والے افراد تھے۔ امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر ملبے سے نعشیں نکالیں۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا اور شہر کے پولیس کمشنر سمیت دیگر حکام نے جائے حادثہ کا دورہ کیا حالات کا جائزہ لیا

 

اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی۔دوسری جانب بنگلورو میں بے وقت بارش نے تباہی مچا دی۔ تیز ہواؤں کے باعث کئی مقامات پر درخت گر گئے اور ہورڈنگس زمین بوس ہو گئیں۔ داسراہلی اسمبلی حلقہ کے ایک صنعتی علاقے میں شام کے وقت گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش سے درخت سڑکوں پر گر گئے

 

جس سے ٹریفک شدید متاثر ہوئی۔ اس دوران قریبی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی بند کر دی گئی جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *