دہلی میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی کی جیت، پرویش واہی نئے میئر منتخب

میئر کے اس انتخاب میں کل 165 ووٹ ڈالے گئے، جن میں سے 156 ووٹ بی جے پی کے حق میں گئے، جبکہ کانگریس کے امیدوار حاجی ظریف کو صرف 9 ووٹ مل سکے۔ عام آدمی پارٹی کی جانب سے انتخاب میں حصہ نہ لینے کے فیصلے نے بھی بی جے پی کی راہ مزید آسان بنا دی، جس کے باعث انتخابی مقابلہ یک طرفہ نظر آیا۔

دہلی میونسپل کارپوریشن کے اس انتخابی عمل میں کل 273 ووٹرز شامل تھے، جن میں 249 منتخب کونسلر، ارکان پارلیمان اور دہلی اسمبلی کی جانب سے نامزد 14 اراکین شامل تھے۔ جیت کے لیے کم از کم 137 ووٹ درکار تھے، جو بی جے پی نے باآسانی حاصل کر لیے۔ پارٹی کے پاس پہلے ہی واضح عددی برتری موجود تھی، جس نے اس کامیابی کو تقریباً یقینی بنا دیا تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *