
تلنگانہ میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور سورج آگ برسا رہا ہے، جس کے باعث عوام سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ تیز اور جھلسا دینے والی گرم ہواؤں نے معمولاتِ زندگی کو متاثر کر دیا ہے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ضلع نظام آباد کے منڈورا میں ریکارڈ کیا گیا، جہاں منگل کو 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ شمالی تلنگانہ کے اضلاع میں گرمی کی شدت مزید بڑھ گئی ہے،
خاص طور پر نظام آباد، عادل آباد اور کاماریڈی اضلاع میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے کافی زیادہ ریکارڈ ہو رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کرنے کے بعد دوپہر 11 بجے سے شام 4 بجے تک بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کیا جائے۔
خاص طور پر بزرگ افراد اور بچے لو لگنے (ہیٹ اسٹروک) کے خطرے سے بچنے کے لیے خصوصی احتیاط کریں۔
