
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کا مشاورتی اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت سعودی ولیعہد اور وزیرِاعظم محمد بن سلمان نے کی۔ اجلاس میں خطے اور عالمی سطح پر حالیہ سیاسی و سکیورٹی صورتِ حال پر تفصیلی غور کیا گیا اور رکن ممالک کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران جاری سفارتی کوششوں پر بھی بحث ہوئی، جن میں بالخصوص پاکستان کی وہ کوششیں شامل ہیں جو امریکہ اور ایران کے درمیان تناؤ میں کمی، رابطوں کی بحالی اور مذاکرات کے لیے کی جارہی ہیں۔ ان کوششوں کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا اور صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنا بتایا گیا۔
شرکا نے کونسل کے رکن ممالک کے درمیان مشترکہ موقف اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
