
تلنگانہ میں 9 مئی کو ایک خصوصی پاسپورٹ میلہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بات ریجنل پاسپورٹ آفیسر جے. سنیہجا نے بتائی . اس میلے کے تحت ریاست کے 5 پاسپورٹ مراکز میں مجموعی طور پر 4 ہزار اپائنٹمنٹ سلاٹس جاری کئے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان میں سے زیادہ تر سلاٹس حیدرآباد کے راے درگم، ایم جی بی ایس اور بیگم پیٹ پاسپورٹ سروس مراکز میں مختص کئے گئے ہیں، جہاں مجموعی طور پر 3,100 اپائنٹمنٹس دستیاب ہوں گے، جبکہ نظام آباد اور کریم نگر پی ایس کے مراکز میں 900 اپائنٹمنٹس رکھی گئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جن افراد نے پہلے ہی سلاٹس بک کر رکھے ہیں وہ بھی اس میلے میں شامل ہونے کے لئے اپنی اپائنٹمنٹس ری شیڈول کر سکتے ہیں۔

