رفاہ گلوبل بزنس کنسلٹینسیز۔دبئی۔ متحدہ عرب امارات میں عالمی بزنس نیٹ ورکنگ تقریب کا انعقاد

رفاہ گلوبل بزنس کنسلٹینسیز۔دبئی۔ متحدہ عرب امارات میں عالمی بزنس نیٹ ورکنگ تقریب کا انعقاد

سید موسی کلیم الفلاحی، ایم این سلمان، زکریا احمداور دیگر عالمی کاروباری شخصیات کی شرکت

 

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں معروف کاروباری تنظیم رفاہ گلوبل بزنس کنسلٹینسیز کے زیراہتمام ایک شاندار بزنس نیٹ ورکنگ تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔جس میں دنیا بھر سے 55 سے زائد ممتاز کاروباری اداروں اور شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد عالمی کاروباری برادری کو متحدہ عرب امارات میں دستیاب سرمایہ کاری کے مواقع اورکاروباری سہولیات سے روشناس کرانا تھا۔

 

تقریب کے دوران مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا۔ ہندوستانی نژاد حیدرآبادی شہری حافظ سید موسیٰ کلیم فلاحی، چیف بزنس اینڈ انویسٹمنٹ آفیسر سراج فنانس، جناب ایم این سلمان، سی ای او العرش۔ زکریا احمد، فاؤنڈر۔اینڈ۔ سی ای او۔پی کیو آئی کنسلٹنسی دبئی نے خصوصی خطاب کیا۔سید موسی کلیم الفلاحی نے اپنے خطاب میں متحدہ عرب امارات میں بزنس اور سرمایہ کاری کے مختلف مواقع اور حکومت کی جانب سے مہیا کی جانے والی مختلف سہولیات سے شرکا کو روشناس کرایا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ متحدہ عرب امارات مین حکومت کی پالیسیز اور قوانین کس طرح مختلف شعبہ جات مین کاروبار کے لیے ایک محفوظ، مستحکم اور سازگار ماحول فراہم کر رہا ہے،

 

جہاں جدید پالیسیوں اور سہولیات کے ذریعے کاروبار کو فروغ دیا جا رہا ہے۔اس موقع پر رفاہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔تقریب کے اختتام پر صدر،رفاہ گلوبل بزنس کنسلٹینسیز ، یو اے ای۔ عرفان کوڈا نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پلیٹ فارمز کاروباری روابط کو فروغ دیتے ہیں

 

اور بین الاقوامی سطح پر نئی شراکت داریوں کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ جس کے تحت ادارہ اسٹریٹیجک پلاننگ، مارکیٹ انٹیلیجنس اور مالیاتی رسک مینجمنٹ سمیت جدید مشاورتی سہولیات فراہم کر کے کاروباریوں کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کر رہا ہے، جبکہ ڈیٹا پر مبنی بزنس ماڈلنگ، مسابقتی تجزیہ اور مالیاتی حکمت عملیوں کے ذریعے اداروں کو عالمی سطح پر وسعت دینے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *