عازمین کی سیفٹی اور سکیورٹی کے لیے“حج پرمٹ” کی پابندی ضروری – وزارت حج

ریاض ۔ کے این واصف 

سعودی حکومت کی جانب سے سخت سزاؤں کے اعلان کے باوجود کچھ لوگ بغیر اجازت نامہ حاصل کئے بغیر حج کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ نہ صرف قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں بلکہ قانونی طور پر آئے حجاج کے لیے تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔

 

وزارتِ حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عازمین کی سیفٹی اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے “حج پرمٹ” کی پابندی ضروری ہے۔ ضوابط پر عمل کرنے سے عازمین کو آسانی اور سہولت کے ساتھ مناسک کی ادائیگی میں مدد ملتی ہے جبکہ حج سیزن کے دوران منظم موومنٹ اور استحکام کو بھی فروغ ملتا ہے۔

 

سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق وزارتِ حج نے بیان میں کہا کہ پرمٹ کا مقصد ازدحام کو منظم کرتے ہوئے عازمین کو بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

 

وزارت نے حج قوانین و ضوابط پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور خبردار کیا کہ قوانین کی خلاف ورزی نہ صرف سخت سزاوں کا باعث بنتی ہیں بلکہ عازمین کی سلامتی اور خدمات کی موثر فراہمی کو بھی خطرے میں ڈالتی ہیں۔

 

وزارت نے عازمین پر زور دیا کہ سفر حج سے پہلے اپنے اجازت ناموں کی تصدیق کرلیں، مقامی قوانین و ضوابط کی سختی سے پابندی کریں کیونکہ “لا حج بلا تصریح” (پرمٹ کے بغیر حج نہیں) کی پالیسی ایک محفوظ اور روحانی تجربے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *