تلنگانہ میں پٹرول ڈیزل کی قلت پر حکومت کا بیان

حیدرآباد: ریاست میں پٹرول اور ڈیزل کی قلت سے متعلق سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلنے والی خبروں کے درمیان حکومتِ تلنگانہ نے ان افواہوں کو مسترد کر دیا ہے۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ تلنگانہ بھر میں تیل اور ایل پی جی گیس

 

کے ذخائر وافر مقدار میں موجود ہیں اور عوام کو تشویش میں پڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔سیول سپلائیز ڈیپارٹمنٹ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں روزانہ تقریباً 24,000 کلو لیٹر تیل کی سپلائی ہو رہی ہے۔ اس میں پٹرول 9,574 کلو

 

لیٹر اور ڈیزل 14,457 کلو لیٹر شامل ہیں۔ اسی طرح روزانہ 2.22 لاکھ سے زائد ایل پی جی سلنڈرز کی سپلائی بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے۔حکام نے خبردار کیا ہے کہ ایندھن کی قلت سے متعلق افواہوں کے باعث لوگ پٹرول پمپس پر قطاریں

 

لگا رہے ہیں جس سے مصنوعی قلت پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔ حکومت نے یقین دہانی کروائی ہے کہ آئل ریفائنریز سے ڈپو تک سپلائی چین مکمل طور پر معمول کے مطابق چل رہی ہے۔اگر صارفین کو کسی قسم کا شک ہو یا کہیں مصنوعی

 

قلت پیدا کی جا رہی ہو یا زیادہ قیمت پر فروخت ہو رہی ہو تو وہ فوراً ٹول فری نمبر 19672 پر شکایت درج کر سکتے ہیں۔حکومت نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ جو لوگ غیر قانونی طور پر پٹرول یا ڈیزل ذخیرہ کریں گے یا بلیک مارکیٹنگ میں

 

ملوث پائے جائیں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ پٹرول پمپس پر ہجوم کم کرنے میں تعاون کریں اور صرف سرکاری معلومات پر ہی بھروسہ کریں۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر

 

ایندھن کی قلت میں کمی کی افواہوں پر عوام میں تشویش کی لہر پائی جارہی تھی اسی دوران حکومت نے بیان جاری کیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *