مدھیہ پردیش: وزیر کے ذات سرٹیفکیٹ تنازعہ پر ہائی کورٹ سخت، کاسٹ اسکروٹنی کمیٹی کو 60 دنوں کے اندر جانچ مکمل کرنے کا حکم

قابل ذکر ہے کہ پرتیما باگری ستنا ضلع کی رائے گاؤں (ایس سی) ریزرو سیٹ سے ایم ایل اے ہیں اور ان کے خلاف الزام ہے کہ وہ جس برادری سے تعلق رکھتی ہیں، وہ درج فہرست ذات کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔ درخواست گزار نے فرضی سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر الیکشن لڑنے کا الزام لگایا ہے جب کہ وزیر نے ان الزامات کو مسلسل بے بنیاد قرار دیا اور اپنے دستاویزات کو درست بتایا۔ ہائی کورٹ کے حکم میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ اگر کمیٹی 30 جون 2026 تک کسی فیصلے پر پہنچنے میں ناکام رہتی ہے تو درخواست کو بحال کیا جا سکتا ہے۔ چنانچہ آنے والے دنوں میں اس معاملے کے قانونی اور سیاسی اثرات سامنے آنے کا امکان ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *