
حیدر آباد۔ کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے تعاون سے ڈان ہائی اسکول ملک پیٹ میں 27 تا 29 اپریل صبح 9 تا 4 بجے شام ایس آئی آر کیمپ منعقد کیا جا رہا ہے ۔
اولیائے طلباء اور مقامی عوام بشمول چنچل گوڑہ اکبر باغ سعید آباد چھاونی ، سلیم نگر، قدیم ملک پیٹ کے عوام اس کیمپ سے استفادہ کرتے ہوئے مجوزہ فہرست رائے دہندگان میں اپنی شمولیت کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ ڈائرکٹر ڈان گروپ آفس انسٹی ٹیوشنس فضل الرحمن خرم نے
اس کیمپ کے اہتمام میں تعاون کے لئے رکن اسمبلی ملک پیٹ جناب احمد بلعلہ کا شکریہ ادا کیا اور عوام سے استفادہ کی خواہش کی ۔ احمد بلعلہ، فضل الرحمن خرم، مقامی کارپوریٹر محمد عبدالسلام شاہد نے مقامی لوگوں سے درخواست کی کہ کیمپ سے
استفادہ کرتے ہوئے اپنے ناموں کی میا پنگ کرائیں۔

