مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے ایک اڈے پر میزائل اور ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کے عسکری میڈیا ونگ نے اعلان کیا کہ یہ کارروائی شمالی مقبوضہ فلسطین کے قصبے کفر گلعادی میں واقع اسرائیلی فوج کے توپخانے کے ٹھکانے کو نشانہ بنا کر کی گئی۔ اس حملے میں میزائلوں کا استعمال کیا گیا۔
بیان کے مطابق یہ کارروائی اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے ردعمل کے طور پر بیان کی گئی ہے۔
