آرٹی سی ہڑتال کے پیش نظر حیدرآباد میٹرو کا اہم فیصلہ

آرٹی سی حیدرآباد میں میٹرو ریل خدمات میں اضافہ

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں آرٹی سی ملازمینکی ہڑتال کی وجہ سے بسیں زیادہ تر ڈپو تک محدود ہو گئی ہیں۔ اگرچہ کچھ پرائیویٹ بسیں چلائی جا رہی ہیں لیکن وہ ناکافی ہیں جس کے باعث روزانہ ملازمت اور کاروبار کے لیے سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

 

اس صورتحال کے پیش نظر حیدرآباد میٹرو ریل نے اہم فیصلہ کیا ہے۔ میٹرو ٹرین سروسز کی فریکوئنسی کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ حیدرآباد میٹرو ریل نے آر ٹی سی ہڑتال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔میٹرو ایم ڈی کے مطابق شہریوں کو ہونے والی تکلیف کم کرنے کے لیے سروسز میں اضافہ کیا گیا ہے۔

 

عام دنوں میں صبح 8 بجے سے 10:30 بجے تک اور شام 5 بجے سے 8 بجے تک پیک آورس میں 56 ٹرینیں چلتی ہیں جن کے درمیان وقفہ 3 منٹ 40 سیکنڈ ہوتا ہے۔اب آر ٹی سی ہڑتال کے باعث پورے دن میں 56 ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میاں پور۔ایل بی نگر کوریڈور میں وقفہ 4 منٹ 20 سیکنڈ اور ناگوّل۔رائے درگ کوریڈور میں 3 منٹ 40 سیکنڈ ہوگا۔

 

اس کے علاوہ عوام کی سہولت کے لیے رات 11 بجے کے بعد آخری میٹرو ٹرین سروس کو بھی بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *