
تلنگانہ بھر میں آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال جاری ہے، جس کے باعث ریاست میں عوامی نقل و حمل بری طرح متاثر ہو گئی ہے۔ حکومت کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد منگل کی نصف شب سے ملازمین نے ہڑتال شروع کر دی، جس کے نتیجے میں بس ڈپوؤں میں آر ٹی سی بسیں کھڑی رہ گئیں۔
صورتحال کے پیش نظر مختلف ڈپوؤں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ ہڑتال کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور کئی مقامات پر لوگ پرائیویٹ گاڑیوں کا سہارا لینے پر مجبور ہیں۔
ریاست بھر کے بس ڈپوز سے بسیں باہر نہیں آئیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات پیش آئیں
پداپلی میں تقریباً 150 بسیں ڈپو تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں، جبکہ سدی پیٹ ضلع کے حسن آباد ڈپو کے سامنے ملازمین نے احتجاج کیا۔ محبوب نگر میں 112 بسیں بند رہیں، البتہ مسافروں کی سہولت کیلئے 16 الیکٹرک بسیں چلائی جا رہی ہیں۔

