
عادل آباد۔21/اپریل (اردو لیکس) ضلع کے سینئر صحافی محمد حمید اللہ انور کو ڈسٹرکٹ میڈیا ایکریڈیشن کمیٹی عادل آباد کا رکن منتخب کر لیا گیا ہے۔ ضلع کلکٹر عادل آباد راجرشی شاہ نے ان کے نام کی سفارش کرتے ہوئے آئی اینڈ پبلک ریلیشنس (I&PR) کمشنر کو روانہ کیا تھا۔ جس پر کمشنر نے محمد حمید اللہ انور کی طویل صحافتی خدمات، تجربہ اور اردو صحافت میں نمایاں کردار اور اردو کے بڑے اخبار کے زمرے کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں بحیثیت رکن کمیٹی منتخب کیا۔
واضح رہے کہ محمد حمید اللہ انور گزشتہ 1995 سے مسلسل 31 برسوں سے روزنامہ رہنمائے دکن، حیدرآباد میں بطور اسٹاف رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں اور متحدہ ضلع عادل آباد میں اردو صحافت کا ایک معتبر نام سمجھے جاتے ہیں۔
ان کی اس تقرری پر متحدہ ضلع عادل آباد سے تعلق رکھنے والے اردو صحافیوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ مبارکباد پیش کرنے والوں میں جناب محبوب خان (اسٹاف رپورٹر، روزنامہ سیاست)، محمد شاہد احمد توکل (اسٹاف رپورٹر، اعتماد)، خضر احمد یافعی (اسٹاف رپورٹر، بی بی این چینل)، عمیم شریف (اعتماد)، محمد شفیع (روزنامہ سہارا)، محمد آصف الدین (اسٹاف رپورٹر، دکن ویژن)، عصمت علی، اشفاق احمد، محمد خواجہ معین الدین (رہنمائے دکن، بوتھ منڈل)، عبدالقدیر (رہنمائے دکن، ایچوڑہ)، نوازش الدین (اسٹاف رپورٹر، رہنمائے دکن، آصف آباد)، عبدالعزیز (رہنمائے دکن، جینور)، عتیق الرحمن (رہنمائے دکن، کاغذنگر)، محبوب (اعتماد، ایچوڑہ) اور دیگر شامل ہیں۔
ضلع عادل آباد کے اردو صحافیوں نے محمد حمید اللہ انور کو اس عہدہ کے لئے حقیقی اہل قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ ضلع بھر کے اردو صحافیوں کے ایکریڈیشن کارڈس، پیشہ ورانہ مسائل اور فلاح و بہبود کے لئے ہمت و جرات کے ساتھ مؤثر نمائندگی و اقدامات کریں گے اور صحافتی برادری کی بہتر نمائندگی کریں گے۔
