مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیتالله العظمی جوادی آملی نے واضح کیا کہ مستکبر کے ساتھ مذاکرات محال ہیں اور مقابلہ اور مقاومت ہی واحد راستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ امام خمینی (قدس سره) نے استکبار کے خطرے کو بخوبی سمجھا۔ امام فرماتے تھے کہ اگر کافر اپنے کفر کی حد میں رہے تو اس کے ساتھ پرامن زندگی ممکن ہے، کیونکہ وہ صرف خود پر ظلم کرتا ہے، لیکن مستکبر کو کبھی بھی برداشت نہیں کیا جاسکتا۔
آیت اللہ جوادی آملی نے کہا کہ قرآن کریم میں استکبار کے خلاف صریح ہدایت دی گئی ہے کہ کفر کے سرغنوں کے ساتھ لڑو، نہ صرف اس لیے کہ وہ کافر ہیں، بلکہ اس لیے کہ استکباری طاقتیں قوانین، قراردادوں اور معاہدوں کی پابند نہیں ہوتیں اور دنیا میں تجاوز اور ظلم کرتی ہیں۔
