تلنگانہ ملازمین کیلئے بڑی خبر — تبادلوں پر پابندی ختم، مئی میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کا اعلان

تلنگانہ حکومت نے سرکاری ملازمین کے تبادلوں پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ حکومت نے یکم مئی سے 31 مئی تک تبادلوں کی اجازت دے دی ہے اور اس سلسلے میں آج باضابطہ جی او جاری کیا گیا۔

 

سرکاری احکامات کے مطابق ایک ہی مقام پر تین سال مکمل کرنے والے ملازمین کے تبادلوں کی اجازت ہوگی، جبکہ چار سال سے زائد عرصہ سے ایک ہی جگہ خدمات انجام دینے والوں کا تبادلہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

 

تاہم مجموعی طور پر زیادہ سے زیادہ 40 فیصد ملازمین کے تبادلے کئے جائیں گے۔جی او میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ میاں بیوی، طبی بنیادوں اور معذوری کے معاملات کو ترجیح دی جائے گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *