[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس کے اعلی رہنما نے انکشاف کیا ہے کہ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے چند روز پہلے تہران میں رہبر معظم سے ملاقات کی تھی۔
لبنان میں حماس کے نمائندے اور اعلی رہنما نے اسماعیل ہنیہ کے دورے اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے حماس کے سربراہ کی ملاقات کی تصدیق کردی ہے۔
گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا تھا کہ اسماعیل ہنیہ نے ایران کا دورہ کیا ہے۔