انتخابات سے قبل گرفتاریوں کا خدشہ، ترنمول کانگریس کی کلکتہ ہائی کورٹ سے فوری مداخلت کی درخواست

یہ عرضی ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما اور 4 مرتبہ کے رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی نے دائر کی، جو پیشے کے اعتبار سے وکیل بھی ہیں۔ انہوں نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ اس معاملے میں فوری مداخلت کی جائے تاکہ پارٹی کارکنان کو غیر ضروری کارروائی سے بچایا جا سکے۔

کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سُجائے پال اور جسٹس پارتھ سارتھی سین پر مشتمل ڈویژن بنچ نے اس عرضی کو سماعت کے لیے منظور کر لیا ہے۔ اس معاملے کی پہلی سماعت 22 اپریل کو متوقع ہے، جو کہ 23 اپریل کو ہونے والے دو مرحلوں پر مشتمل اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے سے صرف ایک دن پہلے ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *