حزب اللہ کے ڈرونز اسرائیلی فوج کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن گئے، صہیونی میڈیا

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ کے ڈرونز اسرائیلی فوج کے لیے ایک پیچیدہ چیلنج اور بڑا خطرہ بن چکے ہیں۔

اسرائیلی چینل 12 نے رپورٹ کیا کہ لبنان میں جھڑپوں کے دوبارہ آغاز کے بعد خودکش ڈرونز اسرائیلی فوج کے لیے ایک سنجیدہ خطرہ بن گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے ڈرون حملوں کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کے درجنوں اہلکار زخمی ہو چکے ہیں اور فوج اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ ان ڈرونز کا مقابلہ کرنا انتہائی مشکل ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے فوجی حکام کے حوالے سے بتایا کہ فوج کو نہ صرف ان ڈرونز کو مار گرانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں بلکہ ان کی بروقت نشاندہی اور نگرانی بھی ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

اسی تناظر میں اسرائیلی فوج کی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز بنت جبیل میں حزب اللہ کی جانب سے فائر کیے گئے مارٹر گولے کے براہ راست حملے میں “بٹالین 52” کا کمانڈر زخمی ہو گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *