ایران عظیم اسرائیل کے منصوبے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، الجزیرہ

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عرب چینل الجزیرہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران مشرقِ وسطی میں صہیونی منصوبے عظیم اسرائیل کی تکمیل میں سب سے بڑی رکاوٹ بن کر سامنے آیا ہے۔

چینل نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ایران کے مقابلے میں صہیونی حکومت کو 40 روزہ جنگ کے دوران شکست کا سامنا کرنا پڑا، جو اس کے تسلط پسندانہ اور توسیع پسندانہ منصوبوں کے لیے ایک بڑی پسپائی تصور کی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عظیم اسرائیل صرف فلسطین تک محدود منصوبہ نہیں بلکہ پورے خطے کے لیے خطرہ ہے، کیونکہ اس منصوبے کے تحت صہیونی حکومت جہاں بھی مناسب موقع دیکھتی ہے وہاں مقبوضہ علاقوں کی سرحدیں بڑھانے اور عرب ممالک کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

الجزیرہ نے رپورٹ میں مزید کہا کہ ایران کے مقابلے میں صہیونی حکومت کی ناکامی نے خطے میں اس کے عزائم کو شدید دھچکا پہنچایا ہے اور اس منصوبے کے نفاذ کی راہ مزید مشکل ہوگئی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *