گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد میں ہفتہ کو میگا جاب میلہ

ظہیر آباد( 17 اپریل۔ نامہ نگار) پروفیسر محمد اسلم فاروقی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد کے ایک پریس نوٹ کے بموجب کالج میں 18 اپریل بروز ہفتہ 10-00بجے سے لکش فائونڈیشن ظہیر آباد، ارین فارما سیوٹیکلس سداشیو پیٹ اور پیرامل فاؤنڈیشن دگوال کی جانب سے میگا جاب میلہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔

 

اس جاب میلے میں مہندرا موٹرس، فلپ کارٹ،شری رام چٹس،کریڈٹ ایکسس ایچ آر اسکوائر کی جانب سے فارما بنکنگ لاجسٹکس ای کامرس مارکیٹینگ اور دیگر شعبہ جات میں فوری انٹرویو کے بعد پرکشش ملازمتیں نوجوانوں کو فراہم کی جارہی ہیں۔18سے35سال کی عمر کے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے ملازمتیں فراہم کی جارہی ہیں

 

ایس ایس سی انٹر ڈگری بی ٹیک آئی ٹی آئی پوسٹ گرائجویٹ امیدوار ملازمتوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ اہل نوجوان اپنے ساتھ آدھار کارڈ ،بائیو ڈاٹا کی پانچ زیراکس اور اپنی تعلیمی اسنادات کی نقول ساتھ رکھیں۔ارین فارما کی جانب سے بھی پرکشش ملازمتوں کے لیے انٹرویو ہونگے۔ پیرامل فائونڈیشن دگوال کی جانب سے طلبا کو 45دن کے مفت کمپیوٹر ٹریننگ کورس کے لیے بھی

 

رجسٹریشن کیا جائے گا۔ ظہیر آباد کے تمام کالجوں کے طلبا و طالبات نارائن کھیڈ کوہیر سداشیو پیٹ سنگاریڈی سے تعلق رکھنے والے کسی بھی کالج سے فارغ نوجوان اس جاب میلے سے استفادہ کریں۔

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *