
کاماریڈی: ریاست تلنگانہ کاماریڈی ضلع کے بچکنڈہ میں ایکسائز سرکل انسپکٹر ستیہ نارائنا کے گھر پر اے سی بی (انسداد بدعنوانی بیورو) کے حکام نے چھاپہ مارا۔ کرائے کے مکان میں رہنے والے سی آئی کو متاثرہ
شخص سے 2 لاکھ روپے لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔متاثرہ شخص نے درخواست کی تھی کہ اس کی سیندھی کی دکان کو دوسرے گاؤں منتقل کرنے کی اجازت دی جائے اور اس کے خلاف مقدمات درج نہ کیے
جائیں اس کے بدلے میں ایکسائز سی آئی ستیہ نارائنانے رشوت کا مطالبہ کیا تھاجس پر متاثرہ شخص نے اے سی بی حکام سے شکایت کی جس کے بعد انہوں نے سی آئی کے گھر پر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کر لیا۔
اس کے علاوہ اس کے پاس سے مزید 45,670 روپے بھی برآمد کر کے ضبط کیے گئے۔اے سی بی حکام کے مطابق سی آئی کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے نامپلی عدالت میں پیش کیا گیا۔
