
کھمم کانگریس پارٹی کے سابق صدر اور سینئر لیڈر محمد جاوید ایک سڑک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔چہارشنبہ کی دوپہر وہ کھمم سے حیدرآباد جا رہے تھے کہ سوریہ پیٹ ہائی وے پر پلّلمرّی کے قریب ان کی کار بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔
حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی چار بار الٹ گئی، جس کے نتیجے میں محمد جاوید موقع پر ہی دم توڑ گئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور نعش کو سوریہ پیٹ کے سرکاری اسپتال منتقل کر دیا۔ اس افسوسناک واقعے کی خبر جیسے ہی عام ہوئی،کانگریس حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی
۔محمد جاوید ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا کے قریبی حامی بتائے گئے ہیں آن کی موت کی اطلاع پر بھٹی وکرامارکا اور وزیر مال پی سرینواس ریڈی کے علاوہ کانگریس کے دیگر قائدین نے پسماندگان سے ملاقات کرتے ہوئے پرسہ دیا
