
شافیہ عرشی سال اول اور فریحہ عدین کی سال دوم انٹرمیڈیٹ امتحانات میں امتیازی کامیابی پر محمد ریاض الدین تحسین این آر آئی کی مبارکباد
نظام آباد:14/ ڈسمبر (اردو لیکس )بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے سال اول کے نتائج میں شافیہ عرشی دختر مرزا افضل بیگ (تیجان) متعلم شاہین جونیئر کالج نظام آباد نے بی پی سی گروپ میں 440کے منجملہ 413 نشانات حاصل کرتے ہوئے امتیازی کامیابی حاصل کی۔
علاوہ ازیں فریحہ عدین دختر محمد سراج الدین (این آر آ)ئی متعلم کاکتیہ جونیئر کالج بی پی سی گروپ سال دوم 1000 کے منجملہ 754نشانات حاصل کرکے امتیازی کامیابی حاصل کی۔
محمد ریاض الدین تحسین (این آر آئی)نے اپنی بھانجی شافیہ عرشی اور بھتیجی فریحہ عدین کی انٹر سال اول و سال دوم میں امتیازی کامیابی پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ان دونوں طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اپنی دعاؤں سے نوازا۔
