
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارونوت کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے نتائج نے اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کے عمل کو کم از کم فی الحال سست کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی حکام کے جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس صورتحال کے بعد عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ اتحاد کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔
اخبار کے مطابق جنگ کے بعد سامنے آنے والی صورتحال یہ بتاتی ہے کہ خلیج فارس کے عرب ممالک موجودہ مرحلے میں ایران اور ترکیہ کی طرف زیادہ جھکاؤ دکھا سکتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ رجحان لازما سیاسی ہم آہنگی کی وجہ سے نہیں بلکہ حقیقت پسندانہ پالیسی اور سکیورٹی تقاضوں کے تحت سامنے آسکتا ہے۔
