بندروں کیلئے رکھا گیا زہریلا کھانا کھا لینے سے لڑکے کی موت۔ تلنگانہ کے ملوگو ضلع میں واقعہ

حیدرآباد ۔ ریاست تلنگانہ کے ملوگو ضلع میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ بندروں سے کے لیے رکھا گیا زہریلا کھانا کھانے سے چار سالہ بچہ کی موت ہوگئی۔

 

تفصیلات کے مطابق ملوگو ضلع کے گووندراوپیٹ میں بندروں کی کثرت سے مقامی لوگ پریشان ہیں۔ اس وجہ سے گرام پنچایت کے عملے نے بندروں کو مارنے کے لیے آنگن واڑی مرکز کے نرسری علاقے میں زہریلل کھانا رکھا تھا۔

 

این ٹی آر نگر کے رہنے والے آر ایم پی ڈاکٹر شروَن کا بیٹا ہرشِت نندن عمر  (4) سال اتوار کی شام اپنے دوستوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے آنگن واڑی مرکز کے قریب پہنچ گیا۔ اس دوران اس نے زہر ملا ہوا کھانا  دیکھا اور اسے کھا لیا۔

 

اس کے کھاتے ہی بچہ کی طبیعت خراب ہونے پر گھر والوں نے فوراً اسے ملوگو کے سرکاری اسپتال منتقل کیا۔ حالت بگڑنے پر اسے ورنگل کے ایم جی ایم اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران پیر کی صبح اس کی موت ہوگئی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *