تلنگانہ انٹر ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کی تاریخ کا اعلان

حیدرآباد ۔ تلنگانہ انٹرمیڈیٹ بورڈ نے سپلیمنٹری امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔انٹر امتحانات کی ری کاؤنٹنگ اور ری ویریفیکیشن کے لیے 13 اپریل سے 20 اپریل تک درخواست دی جا سکتی ہے۔

 

ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کی فیس جمع کروانے کے لیے بھی 13 اپریل سے 20 اپریل تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔بورڈ حکام کے مطابق ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات 13 مئی سے شروع ہوں گے اور یہ امتحانات دو سیشنز میں منعقد کیے جائیں گے۔

 

انٹر کے پریکٹیکل امتحانات 22 مئی سے شروع ہوں گے اور انہیں بھی دو سیشنز میں منعقد کیا جائے گا۔

 

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *