تلنگانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کے اتوار کو ہوں گے جاری

حیدرآباد ۔ تلنگانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج 2026 جاری کرنے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ انٹرمیڈیٹ بورڈ نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ فرسٹ اور سیکنڈ ایئر کے نتائج اتوار کو جاری کیے جائیں گے۔

 

اس سال انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 25 فروری سے 18 مارچ تک منعقد ہوئے تھے جن میں بڑی تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔ریاست بھر میں تقریباً ساڑھے نو لاکھ طلبہ نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔ طلبہ اپنے

 

نتائج سرکاری ویب سائٹ پر اپنا رول نمبر درج کرکے بآسانی صرف ایک کلک میں حاصل کر سکتے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *