حیدرآباد سے ایلور جانے والی بس کو حادثہ

حیدرآباد سے آندھرپردیش کے ایلور جانے والی خانگی ٹراویلس کی بس سوریا پیٹ کے کوداڑ بائی پاس پر قومی شاہراہ 652 پر علی الصبح ایک لاری کو پیچھے سے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 16 مسافر زخمی ہوگئے

 

۔ حادثے کی وجہ ڈرائیور کی نیند بتائی جا رہی ہے۔ بس میں 36 افراد سوار تھے اور ٹکر کے بعد دروازہ جام ہونے پر مسافروں نے ایمرجنسی کھڑکیوں سے باہر نکل کر جان بچائی۔

 

زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *