
نئی دہلی ۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجامن یتن یاہو نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کیا ہے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اس معاہدے کا اطلاق لبنان پر نہیں ہوتا۔
نیتن یاہو کے دفتر نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ ٹرمپ کے دو ہفتے کی جنگ بندی کو قبول کرنے کے فیصلے کی حمایت کرتا ہے جس میں ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور اسرائیل سمیت خلیجی ممالک پر حملے روکنے جیسی شرائط شامل ہیں۔
مزید کہا گیا کہ ایران کے جوہری اور میزائل پروگرام اور دہشت گردی سے دنیا کو لاحق خطرات کو روکنے کے لیے امریکہ کی کوششوں کی بھی تائید کی جاتی ہے۔ بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں امریکہ نے یقین دہانی کروائی ہے
کہ وہ امریکہ اسرائیل اور ان کے اتحادیوں کے اہداف کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔
