
برمنگھم میں تیسری عظیم الشان عیدالفطر تقریب کا کامیاب انعقاد
یو کے کے برمنگھم شہر میں تیسری نیشنل حیدرآبادی عیدالفطر تقریب نہایت شاندار پیمانے پر منعقدہوئی، جس میں برطانیہ کے مختلف شہروں سے تقریباً 400 معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ اس پروقار تقریب کا انعقادHyderabad Deccan Community Association (HDCA) نے Deccan Alumni Association of Europe (DAAE) کے اشتراک سے کیا، جس نے یہاں اتحاد، بھائی چارہ اور حیدرآبادی تہذیب کو فروغ دیا۔تقریب کی سرپرستی HDCA کے سرپرست و چیئرمین ڈاکٹر جعفر قریشی نے فرمائی،
جبکہ چیئرمین مسٹر سیف الرحمن خان نے بطور آرگنائزنگ چیئرپرسن نہایت احسن انداز میں انتظامات سنبھالے۔ پروگرام کی نظامت پروفیسر ڈاکٹر فاروق خان نے انجام دی۔تقریب کا آغاز مسٹر سید نظام الدین حسینی اور مسٹر عاصم صدیقی کے استقبالیہ کلمات سے ہوا۔ بعد ازاں کمسن محمد سیف الرحمن خان اور سیدہ سادیہ فاطمہ کی پُرسوز تلاوتِ قرآن پاک نے حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔ بچوں کی جانب سے اسلامی مہینوں پر مشتمل خوبصورت کورس پرفارمنس پیش کی گئی،
جس میں عمر، مریم، کشف، ابو بکر، ادریس، مہوش، سادیہ، عافیہ، صفوان اور حمدان نے حصہ لے کر سامعین کو محظوظ کیا۔اس سال HDCA اور DAAE کے نوجوانوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دلچسپ اور معلوماتی ”مینٹی کوئز” پیش کیا، جس میں مزاح، یادیں اور حیدرآباد کی تاریخی جھلک نمایاں رہی۔ اس سیشن کی قیادت سلیمان سیف الرحمن خان نے کی، جبکہ عمر، محمد، عامر، سیف الدین اور انصار نے بھرپور شرکت کی۔
جناب محمد کلیم اورجناب احمد محی الدین نے HDCA کے اغراض و مقاصد، سرگرمیوں اور مالیاتی امور پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں الخیر فاونڈیشن کے نمائندگان بطور شریک سرپرست شریک ہوئے، جہاں DAAE اور HDCA کے تعاون سے 10,000 پاؤنڈ کی خطیر رقم غزہ میں انسانی امداد کے لیے عطیہ کی گئی۔تقریب میں معروف علمائے کرام مولانا عبد الہادی، مولانا حفیظ اللہ صاحب اور شیخ ریاض پٹیل کی شرکت باعثِ مسرت رہی۔
مولانا عبد الہادی نے کلیدی خطاب کرتے ہوئے رمضان کے بعد عبادات کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیا۔ ڈاکٹر جعفر قریشی نے بھی اپنے بصیرت افروز خطاب سے حاضرین کی رہنمائی کی، جبکہ شیخ ریاض پٹیل نے عالم اسلام خصوصاً فلسطین کے لیے خصوصی دعا کی۔نمازِ مغرب کی امامت مولانا عبد الہادی نے فرمائی، جبکہ مولانامولانا حفیظ اللہ صاحب کی دعاؤں سے محفل کا اختتام ہوا۔
بعد ازاں مہمانوں کی تواضع لذیذ حیدرآبادی کھانوں سے کی گئی، جنہیں معروف شیف فرقان نے تیار کیا تھا۔تقریب میں بچوں کے لیے مختلف سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اختتام پر ڈاکٹر جنید نصیری اور مسٹر سیف الرحمن خان نے تمام شرکاء، منتظمین اور معاونین کا شکریہ ادا کیا، اور HDCA کی اسٹیئرنگ کمیٹی و DAAE کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا تعارف پیش کیا۔خصوصی طور پر مسٹر مدثر، منیف اور حنیف کی خدمات کو سراہا گیا، جبکہ پسِ پردہ محنت کرنے والی ماؤں اور بہنوں کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا۔Al Khair Foundation، SRK Trends، SRK Jewels، Expert Energy Solutions، Amanah Accounting Firm، The Psychiatric Solutions، GGS Telecom & GGS Utilities، اور Vantage Web & Media Solutions۔تقریب کے اسپانسرز میں مندرجہ بالا اداروں نے تعاو ن کیا۔یہ عظیم الشان تقریب برطانیہ میں مقیم حیدرآبادی کمیونٹی کے اتحاد، ثقافت اور خدمتِ انسانیت کے جذبے کی ایک روشن مثال ثابت ہوئی۔

