[]
سپریم کورٹ کالجیم نے اتراکھنڈ، اوڈیشہ اور میگھالیہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری کی سفارش کی ہے
نئی دہلی: سپریم کورٹ کالجیم نے اتراکھنڈ، اوڈیشہ اور میگھالیہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری کی سفارش کی ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس سنجے کشن کول اور سنجیو کھنہ پر مشتمل سپریم کورٹ کے کالجیم نے جمعرات کو جسٹس ریتو بہری کو اتراکھنڈ کا چیف جسٹس، جسٹس چکرادھری شرن سنگھ کو اڈیشہ اور جسٹس ایس ویدیا ناتھن کو میگھالیہ کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا۔ جسٹس باہری پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ، جسٹس سنگھ پٹنہ ہائی کورٹ اور جسٹس ویدیا ناتھن مدراس ہائی کورٹ کے جج ہیں۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، اور جسٹس سنجے کشن کول، سنجیو کھنہ کی دستخط شدہ سفارشات کے مطابق کالجیم کے انتخاب کے دوران جن عوامل پر غور کیا گیا وہ ان کی اصل ہائی کورٹس میں سینیارٹی تھی۔ اس کے علاوہ یہ فیصلہ کرنے کا ایک اور اہم عنصر ملک بھر کی ہائی کورٹس میں منصفانہ نمائندگی کو یقینی بنانے کی ضرورت تھی۔ اسی مناسبت سے جسٹس ویدیا ناتھن کے نام کی سفارش کرتے ہوئے کالجیم نے اس بات پر غور کیا ہے کہ مدراس ہائی کورٹ، ملک کی سب سے بڑی ہائی کورٹس میں سے ایک ہونے کے باوجود، فی الحال تمام ہائی کورٹس میں صرف ایک چیف جسٹس کی نمائندگی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
;