
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی میڈیا نے بحرین میں رہائشی علاقے پر ایران کی جانب سے حملے کی تردید کی ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بحرین کے حکام نے کہا ہے کہ بحرین کے ایک رہائشی علاقے پر ہونے والا حملہ ایران کی جانب سے نہیں کیا گیا تھا۔
روئٹرز کے مطابق 9 مارچ کو یہ دعوی کیا گیا تھا کہ یہ حملہ ایران نے کیا ہے، تاہم تہران نے اس الزام کو سختی سے مسترد کر دیا تھا۔
بحرینی حکام کے تازہ بیان کے مطابق مذکورہ حملہ ایران کی جانب سے نہیں کیا گیا۔
