
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے کہا ہے کہ ایرانی جزیروں پر حملہ آور کے لیے قبریں پہلے ہی تیار کردی گئی ہیں۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سپاہ کی بحریہ نے المنہاد اور علی السالم نامی دو فضائی اڈوں، ان کے ہینگرز اور امریکی و صہیونی طیاروں کے ایندھن کے ذخائر کو بڑی تعداد میں بیلسٹک میزائلوں اور حملہ آور ڈرونز سے نشانہ بنایا۔
انہوں نے دعوی کیا کہ یہ دونوں اڈے ایرانی جزیروں پر حملوں کا نقطۂ آغاز تھے۔
ایڈمرل تنگسیری نے مزید کہا کہ ایرانی جزیروں میں ان لوگوں کی قبریں پہلے سے تیار ہیں جو بچوں پر بھی رحم نہیں کرتے۔
