
حیدرآباد: تلنگانہ محکمہ سیول سپلائز نے واضح کیا ہے کہ ریاست میں پٹرول، ڈیزل اور گھریلو گیس کی کوئی کمی نہیں ہے۔
عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ خوف و ہراس کا شکار نہ ہوں۔ حیدرآباد میں مختلف پٹرول پمپوں پر گاڑیوں رانوں کے جمع ہونے کے پیش نظر محکمہ کے حکام نے ردِعمل ظاہر کیا۔
حکام نے کہا: “ریفائنریوں سے ایندھن کی سپلائی باقاعدہ جاری ہے۔ عوامی ضروریات کے لیے مناسب مقدار میں ذخائر دستیاب ہیں۔ افواہوں کی وجہ سے ہی فلنگ اسٹیشنوں پر ہجوم جمع ہو رہا ہے۔
لوگ تشویش میں اچانک خریداری کر رہے ہیں۔ غلط خبروں پر یقین نہ کریں۔”
