ایرانی نیشنل سیکورٹی کونسل کے نئے سربراہ باقر ذوالقدر کون ہیں؟

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے رہبر معظم آیت اللہ مجتبی خامنہ ای کی اجازت اور ان کے ساتھ مشورے کے بعد محمد باقر ذوالقدر کو نیشنل سیکورٹی کونسل کے سربراہ منتخب کیا ہے۔

محمد باقر ذو‌القدر ایران کی سپاہ پاسداران کے سینئر کمانڈروں میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ ماضی میں مسلح افواج کے جنرل اسٹاف میں بسیج امور کے معاون رہ چکے ہیں اور عدلیہ میں بھی اہم ذمہ داریاں ادا کرتے رہے ہیں۔

وہ 2011 سے 2019 تک ایران کی عدلیہ میں اسٹریٹجک امور کے معاون رہے، جبکہ اس سے پہلے 2009 سے 2011 تک سماجی تحفظ اور جرائم کی روک تھام کے شعبے میں معاون کی حیثیت سے کام کرتے رہے۔

باقر ذوالقدر سپاہ پاسداران کے نائب کمانڈر بھی رہ چکے ہیں۔ وزارت داخلہ میں سکیورٹی اور قانون امور کا معاون رہ چکے ہیں۔

ذیل میں ان اہم عہدوں کے نام ہیں جن پر انہوں نے خدمات انجام دی ہیں۔

سپاہ پاسداران کے قرارگاہِ رمضان کے کمانڈر  

سپاہ کے جوائنٹ اسٹاف کے سربراہ  

سپاہ پاسداران کے نائب کمانڈر  

مسلح افواج کے جنرل اسٹاف میں بسیج امور کے معاون  

وزارت داخلہ میں سکیورٹی اور قانونی امور کے معاون  

قائم مقام وزیر داخلہ  

عدلیہ کے اسٹریٹجک امور کے معاون  

مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سیکرٹری جنرل

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *