اسرائیلی جاسوسی نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن 30 مبینہ ایجنٹ گرفتار

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت انٹیلیجنس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبہ ہمدان، لرستان اور کرمان میں کارروائیوں کے دوران 30 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

بیان کے مطابق یہ کارروائیاں عوامی اطلاعات اور عملی اقدامات کی بنیاد پر انجام دی گئیں۔

حکام کے مطابق ہمدان صوبے میں گرفتار کیے گئے 24 افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے فوجی، پولیس اور سکیورٹی تنصیبات سمیت مختلف حساس مقامات کی معلومات دشمن کو فراہم کیں، جس کے نتیجے میں بعض مقامات فضائی حملوں کا نشانہ بنے۔

ان افراد کے قبضے سے جدید سیٹلائٹ انٹرنیٹ آلات اور دیگر ہتھیار بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

اسی طرح صوبہ لرستان میں گرفتار 4 افراد کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ ایک مسلح گروہ سے منسلک تھے اور دشمن کے خفیہ اداروں کے لیے معلومات جمع کرنے کے علاوہ مبینہ طور پر ہنگامہ آرائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

مزید برآں صوبہ کرمان میں 2 افراد کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اسلحہ منتقل کر رہے تھے۔ حکام کے مطابق یہ افراد خاندان کے بھیس میں سفر کر رہے تھے۔

ان کے قبضے سے 7 پستول اور متعدد میگزین بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *