
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک دن سے بھی کم وقت کے دوران اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر کم از کم 45 مرتبہ حملے کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائیاں اسرائیلی فوج کے مختلف مقامات کے خلاف کی گئیں جن میں مارون الرأس، الخیام شہر، بلاط، علما الشعب اور شمالی مقبوضہ صفد میں واقع عین زیتیم فوجی اڈہ سمیت دیگر علاقے شامل تھے۔
حزب اللہ نے اپنے بیان میں زور دے کر کہا کہ یہ کارروائیاں لبنان اور اس کے عوام کے دفاع کے لیے کی جا رہی ہیں۔
