تلنگانہ میں بی آر ایس حکومت کی بدعنوانیوں کے خلاف کانگریس کی انوکھی مہم _ راہول گاندھی نے پیش کیا کالیشورم اے ٹی ایم

[]

حیدرآباد _ 1 نومبر ( اردولیکس) تلنگانہ کانگریس پارٹی نے حکمران جماعت بی آر ایس کے خلاف انوکھی مہم شروع کی ہے کالیشورم پراجکٹ کی تعمیر سے ایک لاکھ کروڑروپئے عوامی دولت لوٹنے کا چیف منسٹر چندرشیکھرراو پر الزام عائد کرتے ہوئے کانگریس نے کالیشورم پراجکٹ کو چندرشیکھرراو خاندان کے لیے اے ٹی ایم مشین قرار دیا ہے

تلنگانہ میں کانگریس کی انتخابی مہم میں مصروف راہول گاندھی نے آج شادنگر میں کالیشورم پراجکٹ کے نام سے تیار کردہ ایک فرضی اے ٹی ایم مشین کو عوام کے سامنے پیش کیا۔ اور بتایا کہ جس طرح اے ٹی ایم مشین سے رقم نکالی جاتی ہے اسی طرح چندرشیکھرراو کے خاندان کے لیے کالیشورم پراجکٹ اے ٹی ایم مشین بن گیا ہے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *