تین امریکی اڈوں پر نئے حملے کیے، آبنائے ہرمز بند رہے گا، ایڈمرل تنگسیری

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہِ پاسداران انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر سردار علیرضا تنگسیری نے کہا ہے کہ خطے میں واقع امریکہ کے تین فوجی اڈوں الظفرہ، شیخ عیسیٰ اور العدیری  پر نئے حملے کیے گئے ہیں۔ 

سردار تنگسیری کے مطابق ان کارروائیوں میں مخصوص اور کلیدی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ حملوں کے دوران پیٹریاٹ ریڈار سسٹمز، کنٹرول ٹاور، طیارہ ہینگرز، مرکزی رمپ اور ہوائی جہازوں کے ایندھن کے ذخائر متاثر ہوئے اور آگ کی لپیٹ میں آئے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کارروائیاں بحریۂ سپاہ کے اہلکاروں کی جانب سے انجام دی گئیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *