
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خاتم الانبیا سینٹرل کمانڈز کے ترجمان نے ترکی کو دوست اور پڑوسی ملک قرار دیا اور ایران کی طرف سے ترکی پر حملے کی خبروں کو امریکہ اور صہیونی ایجنٹوں کی شیطنت قرار دیتے ہوئے، ان خبروں کی تردید کی۔
ترجمان نے اعلان کیا کہ ایسا لگتا ہے کہ اس طرح کے اقدام کا مقصد امریکہ اور صہیونیوں کی جانب سے ایران اور ترکیہ کے تعلقات کو خراب کرنا ہو سکتا ہے، جس کی تحقیقات کی ضرورت ہے۔
