
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خاتمالانبیا سینٹرل کمانڈز کے ترجمان نے خطے کی حالیہ کشیدگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جارح امریکی فوج نے خطے میں اپنے فوجی اڈوں کے تباہ ہونے کے بعد، عراب امارات کے بعض شہروں کی بندرگاہوں اور خفیہ پناہ گاہوں سے حملے کیے ہیں، جن میں ایرانی جزیرہ ابوموسی اور جزیرہ خارک میزائلوں کا نشانہ بنے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کی ہم عرب امارات کے حکمرانوں کو خبردار کرتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی قومی خودمختاری اور سرزمین کے دفاع کے لیے امریکی فوج کے ان تمام میزائل لانچنگ پوائنٹس کو نشانہ بنانا اپنا جائز حق سمجھتا ہے۔ جو بندرگاہوں اور شہروں کے اندر واقع فوجی پناہ گاہوں میں واقع ہیں۔
ترجمان نے عرب امارات کے مسلم عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ امریکی فوجیوں کے ٹھکانوں اور بندرگاہوں سے نکل جائیں تاکہ نقصان سے محفوظ رہیں۔
