
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے عالمی روز قدس کی ریلی میں شریک پرجوش عوام کے درمیان گفتگو کرتے ہوئے، صہیونی حکومت کے حالیہ حملوں پر شدید ردعمل ظاہر کیا۔
انہوں نے کہا کہیہ واضح ہے کہ رژیم اب طاقت کھو چکی ہے اور مایوسی کے عالم میں حملے کر رہی ہے۔
لاریجانی نے مزید کہا کہ اسرائیل کے ان اقدامات سے اس کی سیاسی اور عسکری پستی ظاہر ہوتی ہے، کیونکہ وہ ایرانی قوم کے مضبوط عزم کے سامنے کچھ نہیں کر سکتی۔
انہوں نے ساتھ ہی امریکہ پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ میں اتنی سمجھ نہیں کہ وہ جان سکے کہ ایرانی قوم باعزت، بہادر اور مضبوط ارادے والی قوم ہے۔ جتنا زیادہ دباؤ امریکہ بڑھاتا ہے، اتنا ہی ایرانی عوام کا حوصلہ اور ارادہ مضبوط ہوتا جاتا ہے۔
آخر میں لاریجانی نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کے حملے دراصل اس کی کمزوری کا ثبوت ہیں، کیونکہ وہ ایرانی عوام کے ایمانی جوش اور اتحاد کے سامنے بے بس ہوگیا ہے۔
