
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی آرمی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج کے ہیڈکوارٹر کو بڑے پیمانے پر ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی فوج کے بیان کے مطابق کمانڈر شہید لیفٹیننٹ جنرل سید عبدالرحیم موسوی کی یاد کے ساتھ ایرانی فوج نے ملک کے مختلف علاقوں سے خودکش ڈرونز کے ذریعے مقبوضہ علاقوں میں بئرسبع میں واقع صہیونی فوج کے کمانڈ ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بئرسبع صہیونی فوج کی اہم عسکری اور اسٹریٹجک تنصیبات کا مرکز ہے، جہاں زمینی اور فضائی افواج سے متعلق کئی اہم اڈے اور بنیادی ڈھانچے قائم ہیں۔
بیان کے مطابق یہ وسیع آپریشن آئندہ گھنٹوں میں مزید شدت کے ساتھ جاری رہے گا اور صہیونی فوج کے دیگر اہم اڈوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔
