مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں جنگِ رمضان کے شہداء، بالخصوص مسلح افواج کے اعلیٰ کمانڈروں کی نمازِ جنازہ اور تشییع کا بڑا اجتماع منعقد ہوا۔ انقلاب اسکوائر سے معراجِ شہداء تک ہونے والی تشییع میں ملک کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے روزہ داروں اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
جن شہداء کی تشییع کی گئی ان میں شہید جنرل سید عبدالرحیم موسوی (چیف آف جنرل اسٹاف)، شہید ایڈمرل علی شمخانی (سپریم کمانڈر کے مشیر اور دفاعی کونسل کے سیکریٹری)، شہید میجر جنرل محمد شیرازی (سپریم کمانڈر کے ملٹری آفس کے سربراہ)، شہید بریگیڈئیر جنرل عزیز نصیرزادہ (وزیر دفاع و لاجسٹکس) اور شہید جنرل محمد پاکپور (کمانڈر انچیف سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی) شامل تھے۔
تشییع کے دوران شرکاء نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے جسدِ خاکی کو عقیدت و احترام کے ساتھ معراجِ شہداء تک پہنچایا جہاں مزید مذہبی و سرکاری مراسم ادا کیے گئے۔
